بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں اسلامی کتب کا پڑھنا

سوال

موبائل میں فحش ویڈیوز اور تصاویر تھیں،  اب نہیں ہیں، تو کیا اس موبائل میں اسلامی کتب پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

موبائل میں تصاویر اور ویڈیوز کا رکھنا ایک گناہ کا کام ہے، اس لیے ان کو موبائل میں رکھنے سے اجتناب کرنا  ضروری ہے، اگر ماضی میں اس قسم کے گناہ کا ارتکاب کیا ہو تو اس پر توبہ و استغفار  کرنا چاہیے، اور آئندہ جان دار کی کسی قسم کی تصویر یا ویڈیو دیکھنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ بہرحال! صورتِ مسئولہ میں  موبائل  میں اسلامی کتب پڑھنا جائز  ہے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210200684
تاریخ28-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں