بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کمپنی کا پروسیس کیا ہوا چکن استعمال کرنا

سوال

کمپنی کا پروسیس شدہ چکن Sabroso کا چکن کھانا کیسا ہے؟

جواب

کمپنی کا پروسیس شدہ   چکن کو اگر شرائط کے مطابق ذبح کیا جاتا ہو مثلا ذبح کرنے والا مسلمان ہو،  اور اللہ کا نام لے کر ذبح کرتا ہو،  اور اس  ذبح شدہ مرغی کے پَر وغیرہ صاف کرنے کے لیے ذبح کے بعد ہی آلائشوں سمیت  فورا کھولتے پانی میں نہ ڈالا گیا ہو وغیرہ تو ایسی کمپنی کے پراڈکٹ کا استعمال جائز ہے۔

لہذا ”Sabroso “کمپنی  اگر   واقعۃ مذکورہ شرائط کا خیال رکھتی ہو تو ایسی کمپنی کی چکن استعمال کرنا جائز ہوگا۔

باقی مزید اس کی تصدیق کے لیے حلال سرٹیفکشن کے ادارے ”SANHA  PAKISTAN  “ سے  رابطہ کرلیا جائے ۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210200630
تاریخ27-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں