بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زرتاشہ نام رکھنا

سوال

زرتاشہ  نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

”زرتاشہ “یہ لفظ فارسی کے دو لفظوں سے مرکب ہے، ”زر“ کے معنی ہیں : سونا، روپیہ  ، مال وغیرہ  اور ”تاش“ کے مطلب یار، صاحب، شریک وغیرہ (از لغات فارسی)۔لہذا زرتاشہ کا معنی ہوا : مال دار، دولت مند۔ یہ نام رکھنا جائز تو ہے ، البتہ بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام صحابیات، تابعات ، اور نیک مسلمان خواتین کے نام پر رکھے جائیں یا ایسے بامعنی عربی ناموں پر رکھے جائیں جس سے اسلامی تشخص جھلکتا ہو۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210200605
تاریخ27-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں