بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عیشال نام رکھنا

سوال

عیشال نام کیسا ہے؟ اس کا مطلب کیا ہے؟

جواب

"عیشال"  اور    «عِشال» ("عین" کے نیچے زیر کے ساتھ) کا  عربی لغت میں استعمال نہیں ہوتا۔ البتہ «عَشّال» ( "عین" پر زبر اور "ش" پر تشدید کے ساتھ)  اور «عاشِل» کا معنی ہے: "اٹکل سے درست اندازا  لگانے والا"۔(لسان العرب) 

یہ  («عَشّال» اور «عاشِل»)مرد  کی صفت ہے، لڑکی کے لیے استعمال کیا جائے تو  «عاشله» استعمال ہوگا۔ بچی کا نام "عاشلہ" رکھا جاسکتاہے، تاہم بہتر ہے کہ صحابیات رضی اللہ عنہن کے اسماء میں سے کسی کے نام پر بچی کا نام رکھ دیں، اس میں برکت ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210200589
تاریخ26-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں