زیر ناف اور بغل کے بال کاٹنے کی عمر
سوال
بازوں کے نیچے اور زیرے ناف بال کاٹنے کے لیے بچے پر کس عمر میں شرعی حکم نافذ ہو گا؟
جواب
بغل اور زیر ناف بال عام طور سے بلوغت کے وقت یا بلوغت کے قریب ہی آتے ہیں، اس لیے جس وقت یہ بال آئیں اس وقت ہی سے ان کا کاٹنا لازم ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144210200571
تاریخ26-05-2021

