بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گاہک کے کپڑے وصول نہ کرنے کی وجہ سے درزی کا وہ کپڑے خود کپڑے استعمال کرنے کا حکم

سوال

ایک شخص کی درزی کی دکان ہے جس پر گاہک کے کپڑے سلے ہوئے رکھے ہیں جو چار سال سے وصول نہیں کر رہا ہے، تو ایسے رکھے ہوئے کپڑوں کے بارے میں کیا خیال ہے کہ وہ درزی خود ا سے  خوداستعمال کرسکتا ہے یا نہیں؟

جواب

مذکورہ درزی کے لئے گاہک کے کپڑے خود استعمال کرنا جائز نہیں ہے، درزی کو چاہیئے کہ اس گاہک کے کپڑے سنبھال کر رکھے اور جب وہ آجائے تو اسے حوالہ کردے، اگر کپڑے سنبھال کر رکھنا مشکل ہے تو اسے بیچ کر اس کی قیمت کو حفاظت سے  رکھ لے اور گاہک کے آنے پر اسے وہ قیمت ادا کردے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210200566
تاریخ26-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں