’’علیزہ‘‘ نام کا معنی اور رکھنے کا حکم
سوال
علیزہ نام رکھنا جائز ہے یا نہیں؟ علیزہ نام کے معنی تفصیل کے ساتھ بتادیں۔
جواب
"علیزه" کا لفظ بعینہ نہیں مل سکا، البتہ "علز" کے معنی عربی میں گھبرانے، ڈرنے اور مائل ہونے کے ہیں۔ معنیٰ کے اعتبار سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے، اس کے بجائے کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا یا نیک خاتون کے نام پر یا اچھے معنیٰ والا عربی نام رکھ لیجیے۔ اس سلسلہ میں ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کے سیکشن سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

