بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نام کے شروع میں 'محمد' اور آخر میں 'احمد' لگانا

سوال

نام کے شروع میں 'محمد' اور آخر میں 'احمد' رکھنا کیسا ہے،  جیسے "محمد حسن احمد"؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں نام کے شروع میں 'محمد' اور آخر میں 'احمد' لگانا باعثِ برکت ہے کہ یہ نبی کریم ﷺ کے نام ہیں۔ اور "محمد حسن احمد" نام ہر اعتبار سے مبارک ہے، "حسن" (رضی اللہ عنہ) رسول اللہ ﷺ کے نواسے  اور فاطمہ رضی اللہ عنہا کے صاحب زادے کا نام ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210200498
تاریخ25-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں