والد کا بیٹے کی شادی پر دیے گئے مہر کی رقم واپس لینے کا مطالبہ کرنا
سوال
کوئی باپ اپنے بیٹے کی شادی کروائے اور اس کا مہر ادا کرے، کیا شادی ہونے کے بعد وہ اپنے بیٹے سے اداکی گئی مہر کی رقم واپس لے سکتا ہے ؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر مہر کی رقم قرض کی صراحت سے دی تھی تو واپس لے سکتا ہے اور اگر قرض کی صراحت کے بغیر دی تھی تو مہر کی رقم واپس لینے کا اختیار نہیں ہے۔
العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية (2 / 226):
"المتبرع لايرجع بما تبرع به على غيره."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144210200478
تاریخ25-05-2021

