چاند گرہن کی نماز
سوال
چاند گرہن کی نماز پڑھنے کا درست اور مسنون طریقہ کیا ہے؟ خواتین اور مرد حضرات کے لیے؟
جواب
چاند گرہن کو "خسوف" کہتے ہیں ، اور چاند گرہن کے وقت دو رکعت نماز دیگر نوافل کی طرح انفراداً پڑھنا مسنون ہے، اس میں جماعت مسنون نہیں ہے، اس کا طریقہ عام نوافل کی طرح ہے، کسی بھی اعتبار سے فرق نہیں، سوائے اس کے کہ نیت "صلاۃ الخسوف" کی ہوگی۔
الفتاوى الهندية (1/ 153):
"يصلون ركعتين في خسوف القمر وحداناً، هكذا في محيط السرخسي."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

