بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

برزہ نام رکھنے کا حکم

سوال

برزہ فاطمہ نام رکھنا کیسا ہے ؟اس نام کا مطلب بھی بتا دیں ۔

جواب

" بَرْزَه" نام کا معنی ہے: پہاڑ کا دشوار راستہ۔  (القاموس الوحید، المادّہ: ب، ر، ز، ص:159، ط:ادارۃ الاسلامیات)

"برزہ"  ایک مشہور  صحابیہ حضرت برزہ بنت مسعود رضی اللہ عنہا کا نام ہے، جو کہ حضرت صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ (المتوفی:41ھ) کی زوجہ محترمہ تھیں، حجۃ الوداع کے موقع پر آپﷺ سے بیعت کرکے مشرف بااسلام ہوئیں، لہذا  صحابیہ رضی اللہ عنہا کی نسبت سے بچی کا نام "برزہ"  رکھنا    باعثِ  برکت  ہے۔

الطبقات الکبری لابن سعد میں ہے:

"بَرْزَةُ بِنْت  مسعود بن عمرو بن عمير الثقفي، وأمها أمة بنت خلف بن وهب بن حذافة بن جمح. تزوجها صفوان بن أمية بن خلف الجمحي فولدت له عبد الله الأكبر وهو الطويل قتل مع عبد الله بن الزبير يوم قتل. وولدت أيضا لصفوان هشاما الأكبر وأمية وأم حبيب. أسلمت برزة وبايعت رسول الله، صلى الله عليه وسلم، في حجة الوداع."

(تسمية غرائب نساء العرب المسلمات المهاجرات المبايعات، ج:8، ص:297، ط:دارصادر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210200453
تاریخ25-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں