بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صوفیہ نام رکھنا

سوال

"صوفیہ  "نام کیسا ہے ؟اس کا معنی کیا ہیں؟

جواب

"صوفية"یہ  صوفی کی مؤنث ہے، اور صوفی کے معنی ہیں: تصوف کی راہ چلنے والا،  سادگی اور مخصوص آداب واصول کا پابند  جن سے قربِ الہی اور اخلاقی اور روحانی بلندی حاصل ہوتی ہے،  پاکیزہ نفس آدمی،  عبادت گزار بندہ ، متقی ، اونی، اون کا بنا ہوا۔

اور  اہلِ تصوف  کو بھی صوفیہ کہا جاتا ہے،یہ "صوفی "کی جمع ہے، جس کے معنی :متقی اور پرہیزگار لوگوں کے ہیں۔

القاموس الوحیدمیں ہے :

"صوفی ۔اونی ۔اون کا بناہوا ۔تصوف اختیار کرنے والا"۔

(ص:370، ط:ادارہ اسلامیات )

فیروزاللغات میں ہے

"صوفیہ ۔صوفی کی  جمع ۔ متقی  پرہیزگار لوگ "۔

(ص:867،ط:فیروز سنز)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210200291
تاریخ23-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں