بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الثانی 1448ھ 12 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تمام انبیاء کرام علیہم السلام اور تمام اہل ایمان کافر ہیں طاغوت کے کہنا

سوال

 میں نے سورۃ البقرہ کی آیت اور سورۃ النساء کی آیت جس میں اللہ تعالٰی نے طاغوت سے کفر کرنے یعنی اس سے انکار کرنےکا حکم دیا ہے ،پڑھ کر یہ جملہ کہہ دیا کہ تمام انبیاء کرام علیہم السلام اور تمام اہلِ ایمان کافر ہیں طاغوت کے، یعنی اس کا انکار کرتے ہیں، کیا مجھ پر کفر لازم آۓ گا اور تجدیدِ ایمان بھی؟

جواب

صورتِ مسئولہ  میں مذکورہ جملہ کہنے کی وجہ سے کفر لازم نہیں آئے گا، اور نہ ہی تجدیدِ ایمان کی ضرورت ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210200272
تاریخ23-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں