افطار کے قت دعا مانگنا
سوال
کیا افطار کےوقت دعا مانگنا بدعت ہے؟ اگرہو سکے تو حوالہ بھی دیں!
جواب
حدیث شریف میں آتا ہے کہ روزہ دار کی دعا افطاری کے وقت رد نہیں کی جاتی، اس سے پتا چلتا ہے کہ افطاری کے وقت دعا کرنا عند اللہ محبوب اور پسندیدہ ہے؛ لہذا اس وقت پوری توجہ و آداب کے ساتھ خوب دعا مانگنی چاہیے اور اس وقت دعا مانگنے ک بدعت کہنا بھی درست نہیں۔
مزید تفصیل کے درج ذیل لنک پر کلک کریں:
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144210200234
تاریخ23-05-2021

