اگر تدفین میں وقت ہو تو تجہیز و تکفین کب کی جائے؟
سوال
میت کی تدفین میں وقت ہو تو میت کی تجہیز وتکفین کب کی جائے گی؟ انتقال کے فوراً بعد یا تدفین کے لیے لے جانے سے کچھ دیر قبل؟
جواب
میت کی تدفین میں حتی الامکان جلدی کرنے کا حکم ہے، اس میں تاخیر سے کام نہ لینا چاہیے، لیکن اگر کسی مجبوری کی بنا پر تدفین میں کچھ تاخیر ہوتی ہو تو ایسی صورت میں اہلِ خانہ کو اختیار ہو گا، جس وقت زیادہ مناسب سمجھیں اُسی وقت تجہیز و تکفین کر لیں، تاہم اگر اول فرصت میں یہ کام کر لیے جائیں تو بہتر ہے؛ تا کہ اخیر وقت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

