بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

میراث کی تقسیم

سوال

ایک عورت کا انتقال ہوگیا، اس کے ترکہ میں پچاس ہزار روپے ہیں اور وارثین میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے،  جب کہ ایک سوتیلی بیٹی بھی ہے، ان میں میراث کس طرح تقسیم ہوگی؟

 

جواب

 مرحومہ کے موجودہ ترکے میں سے  سب  سے پہلے تجہیز وتکفین کا خرچہ نکالنے کے بعد، میت کے ذمے قرض ہوں تو ان کی ادائیگی کے بعد، مرحومہ نے کوئی وصیت کی ہو تو کل مال کے تہائی حصہ میں سے وصیت کو نافذ کرنے کے بعد کل ترکہ میں سے 16,666.66  روپے بیٹی کو، اور 33,333.33 روپے بیٹے کو ملے گا، بشرطیکہ کوئی اور وارث نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210200180
تاریخ22-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں