والد کی حیات میں بیٹے کی ذاتی رقم سے خریدی ہوئی چیز کا حکم
سوال
باپ کی زندگی میں اگر بیٹا اپنے پیسوں سے کوئي جگہ خریدے تو کیا وہ جگہ باپ کی ملکیت میں آتی ہے؟
جواب
ہر شخص اپنی ز ندگی میں اپنی جائیداد کا تن تنہا مالک ہوتا ہے، لہذا اگر بیٹا اپنی ذاتی رقم سے کوئی چیز خریدے تو وہ اسی کی ملکیت ہوگی، والد کا (بیٹے کی زندگی میں ) اس میں حق نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144210200162
تاریخ22-05-2021

