بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جمعرات کا دن ختم ہونے کے بعد (شبِ جمعہ میں ) سورہ کہف پڑھنا

سوال

کیا جمعرات کا دن ختم ہو کر جو رات شروع ہوتی ہے،  اس وقت سورۃ کہف پرھ سکتے ہے؟

جواب

شبِ جمعہ  (یعنی جمعرات کا دن ختم ہوکر جو رات شروع ہوتی ہے)  میں بھی سورۂ کہف پڑھنے کی فضیلت حدیث میں آئی ہے۔ "سنن دارمی"   کی روایت میں ہے:

"عن أبي سعيد الخدري قال : من قرأ سورة الكهف ليلة الجمعة أضاء له من النور فيما بينه وبين البيت العتيق."

ترجمہ:  حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ حضور اقدس  صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ جس شخص نے سورہٴ  کہف جمعہ کی رات میں پڑھیم، اس کے لیے اس کی جگہ سے مکہ تک ایک نور روشن ہوگا۔

(2/546دارالکتاب العربی)

"فتاوی شامی"  میں ہے:

''مطلب ما اختص به يوم الجمعة : (قوله : قراءة الكهف ) أي يومها وليلتها، والأفضل في أولهما مبادرةً للخير وحذراً من الإهمال''۔(2/164دارالفکر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210200092
تاریخ20-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں