بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دوسری بیوی کی سابق شوہر سے اولاد سے پہلی بیوی کے بچوں کے نکاح کا حکم

سوال

اگر باپ دوسری شادی کر لے اور اس ماں سے پہلے بیٹی ہو تو کیا اس کے ساتھ  شرعاًشادی جائز ہے ؟

جواب

اگر کوئی شخص دوسری شادی کرلے اور ایسے  شخص کی  دوسری بیوی کی وہ اولاد جو اس عورت کے سابقہ شوہر سے ہے،  ان کے ساتھ اس شخص کی پہلی بیوی کے  بچوں کا نکاح ہوسکتا ہے،  اس لیے کہ دونوں بچوں کے درمیان حرمت کی کوئی شرعی وجہ موجود نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209202386
تاریخ10-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں