بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الثانی 1448ھ 12 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قرآن مجید کی تکمیل پر نیاز دینا

سوال

قرآن پاک کی مکمل تلاوت کرنے بعد میٹھے پہ نیاز دینا ضروری ہے؟ کیا احکامات ہیں؟ طریقہ کار کیا ہے؟ میرے آج 30 سپاروں کی تلاوت مکمل ہوگئی ہے، آخری 3 سورتیں ابھی چھوڑ دی ہیں کہ بازار سے کچھ میٹھا لا کر نیاز دوں گا۔ کیا یہ سب صحیح اور سنت ہے؟

جواب

تکمیل قرآن مجید پر نیاز دینا بدعت و خرافات میں سے ہے، ایسا کرنا نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، اور نہ ہی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمین  سے ثابت ہے، البتہ تکمیلِ قرآنِ مجید  پر انفرادی طور پر دعا کر لی جائے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209202383
تاریخ10-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں