وضو کے دوران سر پر ہاتھ پھیرنا
سوال
کیا وضو کرتے وقت سر پر ہاتھ پھیر سکتے ہیں؟
جواب
وضو کے فرائض میں سے سر کا مسح کرنا بھی ہے، جس کے بغیر وضو مکمل نہیں ہوتا، لہذا صورتِ مسئولہ میں دونوں ہاتھ کہنیوں سمیت دھونے کے بعد ہاتھ تر کر کے سر کا مسح کیا جائے گا، البتہ ایک بار مسح کرنے کے بعد بار بار ہاتھ پھیرنا مکروہ ہے، اس کے علاوہ وضو کے دوران بالوں کو درست کرنے کے لیے سر پر ہاتھ پھیرنا خلافِ ادب ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209202368
تاریخ10-05-2021

