زانی کا مزنیہ کی بیٹی سے نکاح کرنا
سوال
کیا زانی کا نکاح مزنیہ کی بیٹی کے ساتھ کرنا جائز ہے ؟
جواب
جس عورت کے ساتھ کوئی مرد زنا کرلے، اس مرد کے لیے مزنیہ کی لڑکی سے نکاح کرنا جائز نہیں۔
واضح رہے کہ زنا کبیرہ گناہ ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے برا چلن قرار دیا ہے، لہٰذا اس شخص کو چاہیے کہ مذکورہ فعل پر صدقِ دل سے توبہ کرے اور آئندہ اس طرح کے مواقع سے دور رہے، خصوصاً مذکورہ عورت اور اس کی بیٹی سے پردے کا اہتمام کرے۔
الفتاوى الهندية (1/ 274):
"من زنى بامرأة حرمت عليه أمها وإن علت وابنتها وإن سفلت".
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

