سورۃ فاتحہ سے پہلے بسم اللہ پڑھنا
سوال
نماز میں فاتحہ سے پہلے بسم اللہ کا کیا حکم ہے؟
جواب
منفرد اور امام کے لیے سورۃ فاتحہ سے پہلے بسم اللہ پڑھنا سنت ہے، اس لیے اس کا اہتمام کرنا چاہیے۔
"مراقی الفلاح " میں ہے:
"(ويسمى) كل من يقرأ في صلاته (في كل ركعة) سواء صلى فرضًا أو نفلًا (قبل الفاتحة) بأن يقول: "بسم الله الرحمن الرحيم".
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209202341
تاریخ10-05-2021

