مرد اور عورت فون پر جنسی لذت کے لیے بات کرنا
سوال
مرد اور عورت فون پر جنسی لذت کے لیے بات کریں تو یہ بھی زنا شمار ہوگا؟
جواب
" صحیح مسلم" کی حدیث میں ہے:
"العینان زناهما النظر، و الأذنان زناهما الاستماع، و اللسان زناہ الکلام، و الید زناهما البطش، و الرجل زناهما الخطٰی."
یعنی آنکھوں کا زنا (اجنبیہ کو شہوت سے) دیکھنا ہے، کانوں کا زنا اس کی باتوں کی طرف کان لگانا ہے، زبان کا زنا اس سے گفتگو کرنا ہے، ہاتھ کا زنا اس کو چھونا وپکڑنا ہے، پیروں کا زنا اس کی طرف جانا ہے۔
(صحیح مسلم، کتاب القدر، باب قدر علی ابن آدم حظہ من الزنا وغیرہ، 2/336، ط: بیت الافکار، رقم: 2657)
لہذا اجنبی مرد اور عورت کا فون پر جنسی لذت کے لیے بات کرنا بھی زنا کی طرف لے جانے والا عمل اور حرام ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

