شادی کے موقع پر دلہا کو ہلدی لگانے کا حکم
سوال
شادی سے پہلے دولہا کو ہلدی لگانا کیسا ہے شریعت کے روشنی میں؟
جواب
ہلدی اور مہندی عورتوں کو لگائی جاتی ہے، مردوں کو نہیں، جب کہ رسول اللہ ﷺ نے مردوں کو عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے سے اور عورتوں کو مردوں کی مشابہت اختیار کرنے سے منع فرمایا ہے، اس لیے عورتوں کے ساتھ مشابہت ہونے کی وجہ سے دولہا کو مہندی یا ہلدی لگانا درست نہیں ہے۔ نیز اگر یہ کسی غیر مسلم قوم کی رسم ہے تو بھی اس کی پیروی سے اجتناب کرنا چاہیے۔
سنن أبي داود (4/ 60):
"باب في لباس النساء
حدثنا عبيد الله بن معاذ، حدثنا أبي، حدثنا شعبة، عن قتادة، عن عكرمة، عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم: «أنه لعن المتشبهات من النساء بالرجال، و المتشبهين من الرجال بالنساء»".
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

