سحری میں نسوار لگا کر سوجانے کی صورت میں روزہ کا حکم
سوال
اگرکسی شخص نے سحری کے وقت نسوار لگائی پھر سوگیا، صبح 9:00 بجے تک نسوار منہ میں تھی، کیااس شخص کاروزہ ہوگا؟
جواب
روزہ کی حالت میں نسوار استعمال کرنے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے، صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص کا روزہ فاسد ہوگیا، صرف قضا لازم ہوگی، کفارہ نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209202257
تاریخ09-05-2021

