بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

معتکف کا موبائل پر بات چیت کرنا

سوال

معتکف کا حالتِ اعتکاف میں موبائل پر بات کرنا جائز ہے یانہیں؟

جواب

اعتکاف کا مقصد اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنا اور اس کی عبادت میں مشغول رہنا ہے، لہذا معتکف کو چاہیے کہ وہ نماز، تلاوت، ذکر و اذکار، تعلیم و تعلم اور دیگر عبادات میں اپنا زیادہ وقت گزارے، لیکن ضرورت کے وقت موبائل فون رکھنے اور فون کرنے کی اجازت ہے، البتہ بلاضرورت طویل بات چیت نہ کرے، نیز ویڈیو کال جس میں جان دار کی تصویر یا ویڈیو دیکھنا یا دکھانا پایا جائے، اس کی شرعًا اجازت نہیں ہوگی۔ فقط و اللہ ا علم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209202145
تاریخ08-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں