اعتکاف میں موبائل فون استعمال کرنا
سوال
کیا اعتکاف میں موبائل فون پر بات کرنا درست ہے؟
جواب
واضح رہے کہ اعتکاف میں موبائل فون پر بات کرنے سے اعتکاف ٹوٹتا نہیں ہے، البتہ معتکف کو ہر وہ چیز ترک کرنی چاہیے جو عبادت کی یک سوئی کو خراب کرے؛ لہذا موبائل کا بھی ایسا استعمال جس سے یک سوئی متاثر ہو، اس سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے اور اعتکاف کے قیمتی اوقات کو عبادت میں صرف کرنا چاہیے۔ اور موبائل فون کا ایسا استعمال جس میں جان دار کی تصویر دیکھنا یا دکھانا یا بنانا پایا جائے، یہ بہر صورت جائز نہیں ہے، خواہ اعتکاف میں ہو یا نہیں، البتہ مسجد میں اعتکاف کی حالت میں اس کی قباحت بڑھ جائے گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

