اعتکاف کی حالت میں بار بار کپڑے تبدیل کر سکتے ہیں؟
سوال
اعتکاف کی حالت میں بار بار کپڑے تبدیل کر سکتے ہیں ؟میں نے کہیں پڑھا تھا کہ مسنون اعتکاف ایک لباس میں ہوتا ہے۔
جواب
اعتکاف کی حالت میں بار بار کپڑے تبدیل کرنا جائز ہے، لیکن اس کے لیے مسجد سے باہر نکلنا جائز نہیں، صرف اس غرض سے نکلنے سے مسنون اعتکاف فاسد ہوجائے گا، لہذا اگر معتکف کو کپڑے تبدیل کرنےہو تو مسجد کے اندر ہی کپڑے تبدیل کرے۔ فقط، واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209202060
تاریخ06-05-2021

