حافظِ قرآن کے لیے خفقانِ قلب کی وجہ سے تراویح پڑھانا مشکل ہے
سوال
میں حافظِ قرآنِ كريم ہوں،لیکن خفقانِ قلب کی وجہ سے تراویح پڑھانے میں بہت دقت ہوتی ہے!
جواب
واضح رہے کہ رمضان المبارک میں تراویح سے متعلق دو سنتیں ہیں:
۱ ۔ پورا رمضان المبارک تراویح پڑھنا
۲۔ تراویح میں ایک قرآنِ کریم کا ختم کرنا
لہذا صورتِ مسئولہ میں آپ کسی کے ساتھ مل کر قرآن کریم کا اتنا حصہ سنا لیں جو آپ سہولت کے ساتھ پڑھ سکیں، اگر آپ مکمل قرآنِ کریم نہیں سنا سکتے تو کوئی حرج نہیں ہے آپ کسی کے پیچھے تراویح میں مکمل قرآن سُن لیں ؛تاکہ تراویح میں ختم القرآن کی سنت آپ سے رہ نہ جاۓ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

