وضو میں استعمال شدہ پانی درخت کی جڑوں میں ڈالنے کا حکم
سوال
وضو کا مستعمل پانی درخت کی جڑوں میں ڈالنا کیسا ہے؟
جواب
وضو میں استعمال شدہ پانی کو درخت کی جڑوں میں ڈالنا جائز، بلکہ بہتر ہے؛ تاکہ وضو میں مستعمل شدہ پانی ضائع ہونے کے بجائے کسی دوسرے کام میں استعمال ہوجائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209202029
تاریخ06-05-2021

