روزہ کی حالت میں غیر ضروری بالوں کی صفائی کرنا
سوال
روزہ کی حالت میں بال کاٹ سکتے ہیں صفائی کے لیے؟
جواب
روزہ کی حالت میں مرد اور عورت کے لیے غیر ضروری (مونچھوں، بغل اور زیر ناف وغیرہ کے) بال کاٹنا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209202026
تاریخ06-05-2021

