چند روزے قضا ہوگئے تو غریب کو کھانا کھلانے کا حکم
سوال
اگر 4 یا 5 روزے قضا ہوگئے ہوں تو ان سب کو ایک ساتھ قضا کر سکتے ہیں؟ یا کسی غریب کو کھانا کھلاسکتے ہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں 4 یا 5 روزے قضا ہوگئے ہوں تو انہیں ایک ساتھ رکھنا جائز ہے (یعنی مسلسل 4 / 5 دن روزے رکھنا) البتہ اس طرح لگاتار قضا کے روزے رکھنا لازم نہیں ہے۔ نیز واضح ہو کہ روزہ بدنی عبادت ہے جس کا مقصد بدن کو اللہ کی عبادت میں لگانا ہے؛ لہذا جو روزہ رکھنے پر قادر ہو، اس کے لیے روزہ رکھنا متعین ہے، کسی غریب کو کھلانا اس کا بدل نہیں بن سکتا۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 423):
"(وقضوا) لزومًا (ما قدروا بلا فدية و) بلا (ولاء) لأنه على التراخي."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

