کیا اذان کے دوران عورت کو سر ڈھانپنا ضروری ہے؟
سوال
کیا اذان کے ٹائم عورت کے لیے سر ڈھانپنا ضروری ہے؟ اگر نہ ڈھانپے تو گناہ ہوگا؟
جواب
اذان کے وقت عورت کے لیے سر ڈھانپنا ضروری نہیں، لہذا اگر کوئی خاتون اذان کے وقت سر نہ ڈھانپے تو وہ گناہ گار نہ ہوگی، لیکن احترامِ اذان کی وجہ سے اس کا اہتمام کرلینا اچھی عادت ہے۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209201961
تاریخ05-05-2021

