بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں جسم پر تیل کی مالش کرنا

سوال

روزےکی حالت میں تیل کی مالش کرنا جائز ہے  جسم کے کسی بھی حصہ میں؟

جواب

روزہ کی حالت میں پورے جسم پر تیل لگانا جائز ہے، اس سے روزہ پر کوئی نقصان نہیں آتا۔ البتہ اگر تیل منفذ (یعنی اصلی راستے  جیسے: کان وغیرہ) سے  جسم کے اندر  (مثلًا کان کے پردے کے اندر تک) داخل ہوگیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا۔

الدر المختار و حاشية ابن عابدين (رد المحتار) (ج:2، ص:395، ط:دار الفكر-بيروت):

’’(أو أدهن أو اكتحل أو احتجم) وإن وجد طعمه في حلقه.

(قوله: وإن وجد طعمه في حلقه) أي طعم الكحل أو الدهن، كما في السراج.‘‘

فقط و الله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209201950
تاریخ05-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں