بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں ویکسین کا انجیکشن لگوانا

سوال

کیا روزہ کی حالت میں ویکسین کا انجیکشن لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟

جواب

روزہ کی حالت میں ویکسین یا کوئی بھی انجکشن لگوانا جائز ہے، اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، چاہے انجکشن گوشت میں لگایا جائے یا رگ میں۔

البتہ بلا ضرورت صرف اس لیے کہ روزہ کا احساس نہ ہو  طاقت کا انجکشن لگوانا مکروہ ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209201945
تاریخ05-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں