اشراق کی نماز کا وقت کب تک رہتا ہے؟
سوال
اشراق کی نماز کا وقت کب تک رہتا ہے؟
جواب
سورج نکلنے کے کم از کم دس منٹ بعد سے نصف النہار عرفی تک اشراق کی نماز کا وقت ہے، البتہ اشراق اول وقت میں پڑھنا افضل ہے۔ نصف النہار سے مراد سورج کے طلوع ہونے کے وقت سے لے کر غروب تک کے وقت کا بالکل درمیانی وقت ہے۔
مرقاۃ المفاتیح میں ہے :
"(ثم صل) أي صلاة الإشراق فإنها مبدأ الضحى أو صلاة الضحى، فإنها منتهية إلى قرب الاستواء".
(مرقاة المفاتیح شرح مشکاة المصابیح 2/822)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

