بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عباد الرحمن نام رکھنا

سوال

عباد الرحمٰن نام رکھنا کیسا ہے؟ جب کہ یہ صیغہ جمع کا ہے ؟ اگر رکھ لیا تو کیا کرنا چاہیے ؟

جواب

واضح رہے لفظ "عباد" نام کے طور پر استعمال کرنا جائز ہے؛ کیوں کہ اس کا معنی (اللہ کے بندے)   اچھا ہے  اور لفظ  " عباد"  صحابہ کے ناموں میں سے بھی ہے؛  لہذا عباد الرحمن نام رکھنا درست ہے۔ جمع کا صیغہ ہونے کی وجہ سے حکم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

الإصابة في تمييز الصحابة    میں ہے:

"ذكر من اسمه عِبَاد، بكسر أوله والتخفيف."

(ج نمبر ۳ ص نمبر ۵۰۴،دار الکتب العلمیہ)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209201873
تاریخ04-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں