بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نکاح میں گواہوں کے مسلمان ہونے کا حکم

سوال

نکاح کے گواہان کا مسلمان ہونا ضروری ہے کیا؟

جواب

بصورتِ مسئولہ  مسلمان کا نکاح  صحیح ہونے کے لیے گواہوں کا  مسلمان، عاقل ، بالغ اور آزاد  ہونا شرط ہے، غیرمسلم گواہوں کی موجودگی میں نکاح منعقد نہیں ہوتا۔

الهداية شرح البداية  میں ہے:

"قال ولاينعقد نكاح المسلمين إلا بحضور شاهدين حرين عاقلين بالغين مسلمين رجلين أو رجل وامرأتين عدولا كانوا أو غير عدول أو محدودين في القذف."

(كتاب النكاح، ج:1، ص:190، ط:المکتبۃ الاسلامیۃ)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209201819
تاریخ04-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں