بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ارشان نام رکھنا

سوال

"ارشان"  کے معنی کیا ہیں؟

جواب

اردو زبان میں  "ارشان" کا معنی ہے: آنسو یا خون  ٹپکنا، اسی طرح  ہلکی بارش  بھی اس کا معنی آتاہے۔

جب کہ عربی زبان میں "ارشان"  ارش  کی تثنیہ ہے، اور "ارش"  کئی معنی میں مستعمل ہے، جیسے:  دیت، مقتول کا  دم، رشوت، ہلکی بارش،  خون بہنا، وغیرہ وغیرہ    ۔

نام رکھنے کے اعتبار سے مذکورہ لفظ مناسب نہیں۔

أرش : (معجم الرائد) : 

1- مصدر أرش  

2- دية ، دم القتيل 

3- رشوة

أرش : (معجم الرائد) : 

1- أرشت السماء : جاءت بالمطر القليل 

2- أرشت الطعنة أو نحوها : أسالت الدم ونثرته 

3- أرش اللحم المشوي : قطر لحمه وشحمه 

4- أرش الفرس : عرقه بالركض 

5- أرش : ولد الناقة أو البقرة : حك ذنبه ليرضع."

ایڈوانس اردو ڈکشنری میں ہے:

"ارشان: آنسو یا خون ٹپکنا۔  ہلکی بارش۔"

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209201817
تاریخ04-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں