بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں منہ بھر کر قے (الٹی) ہوجانا

سوال

 روزے کی حالت میں خود بخود منہ بھر کر الٹی آگئی اور اسے نگلا نہیں، بلکہ باہر کر دی الٹی، کیا روزہ ٹوٹ گیا یا نہیں؟

جواب

روزہ  کی حالت میں اگر  منہ بھر کر الٹی ہو اور  اس کو قصدًا دوبارہ حلق میں نہیں اتار ا ہو تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، لہذا مذکورہ صورت میں روزہ فاسد نہیں ہوا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 414):

"(وإن ذرعه القيء وخرج) ولم يعد (لايفطر مطلقًا) ملأ أو لا."

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209201779
تاریخ04-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں