بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف کی نیت مسجد کے اندر کرنا

سوال

کیا اعتکاف ميں بیٹھنے والا شخص نیت کے لیے مسجد سے باہر هو  یا مسجد کے اندر نیت کرنا کافی  هے؟

جواب

اعتکاف کی نیت مسجد کے باہر کرکے مسجد میں داخل ہونا، یا مسجد کے اندر آکر اعتکاف کی نیت کرنا، دونوں صورتیں جائز ہیں، البتہ مسنون اعتکاف صحیح ہونے کے لیے یہ ضروری ہے کہ اس کی نیت بیسویں روزے کا سورج غروب ہونے سے پہلے کی جائے، اور مسجد میں بھی سورج غروب ہونے سے پہلے داخل ہو ۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209201697
تاریخ03-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں