بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حارث نام کا معنی؟ اور محمد حارث نام رکھنے کا حکم

سوال

محمد حارث نام  کا مطلب بتا دیں!

جواب

 "حارث"  کا معنیٰ ہے کاشتکار، کھیتی باڑی کرنے والا،  کسان، ہاری  (فیرز الغات ص: 591)۔   

رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے  (مصداق کے اعتبار سے)   سچے ناموں میں شمار کیا ہے،  جیساکہ سنن نسائی اور سنن ترمذی میں ہے:

"عن أبي وهب الجشمي قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أحب الأسماء إلى الله عبد الله وعبد الرحمن، وأصدقها حارث وهمام، وأقبحها حرب ومرة". (النسائي و الترمذي)

ترجمہ: اللہ کے نزدیک محبوب ترین نام عبد اللہ، عبد الرحمن، اور سچے ترین ناموں میں حارث اور ہمام، اور بدترین ناموں میں حرب اور مرہ ہیں۔

لہذا  حارت  کے ساتھ تبرکًا ’’محمد‘‘  لگاکر ’’محمد حارث‘‘   نام  رکھ   سکتے  ہیں  جائز  ہے۔  اور  صحابہ  کرام علیہم الرضوان  کے ناموں میں سے ہونے کی وجہ سے باعث برکت ہے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209201614
تاریخ03-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں