بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ کی طرف منسوب خطبہ درحقیقت ان کا نہیں ہے

سوال

 آج کل سوشل میڈیا پر ایک خطبہ مشہور ہے جس کی نسبت سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی طرف کی جاتی ہے،  کیا یہ واقعی ان کی طرف منسوب ہے؟  اور اگر نہیں تو کیا یہ خطبہ پڑھنا صحیح ہے یا نہیں؟ 

جواب

حضرت  سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ کی طرف منسوب خطبہ درحقیقت ان کا نہیں ہے، بلکہ یہ ایک بد عقیدہ شخص کا خطبہ ہے، جس میں اہلِ سنت و الجماعت کے اجماعی عقیدے کی نفی کی گئی ہے،  اور ہم وزن بے ربط کلمات کی تکرار جابجا موجود ہے، مذکورہ خطبہ پڑھنا اور اس کے مطابق عقیدہ رکھنا شرعاً درست نہیں۔

مذکورہ خطبہ  کے حوالہ سے جامعہ کے دار الافتاء کی جانب سے تفصیلی فتوی حوالہ نمبر : ٩٦٦،  بتاریخ: ٢٤/ ٢/ ١٤٣٢ ہجری بمطابق: ٢٩/ ١/ ٢٠١١ عیسوی کو جاری کیا گیا تھا۔  فقط واللہ  اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209201582
تاریخ02-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں