بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا سحری سے قبل غسل واجب ضروری ہے؟

سوال

اگر ماہواری صبح صادق سے پہلے ختم ہوجائے، اور اس کے بعد روزے کے نیت کرلی جائے، اور سحری کے بعد یعنی صبح کے وقت نہایا جائے تو کیا یہ جائز ہے؟ اور کیا روزہ ہوجائے گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں روزہ کی نیت کرنا صحیح ہے، البتہ  سورج طلوع ہونے (یعنی فجر کا وقت ختم ہونے) سے پہلے پہلے  غسلِ واجب کرنا ضروری ہوگا،  غسل  میں تاخیر کرنے سے اجتناب لازم ہوگا، تاکہ فجر کی نماز قضا  نہ ہو،  پس غسل  میں تاخیر کی وجہ سے فجر قضا  کرنے کی صورت میں گناہ ہوگا، بہر صورت روزہ صحیح ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209201560
تاریخ02-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں