کورونا کی وجہ سے باجماعت نماز چھوڑنے کا حکم
سوال
کورونا وائرس کی وجہ سے گھر پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ صحت مند اور یقینی طور پر کرونا وائرس کا شکار نہ ہونے والےافراد ، یاایسا شخص جس کو صرف وائرس لگنے کا محض گمان ہو، کے لیے باجماعت نماز پڑھنا ضروری ہے، موہوم اندیشے کے پیشِ نظر صحت مند کے لیے جماعت چھوڑنا جائز نہیں ہے۔
اس حوالے سے تفصیلی راہنمائی کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ فرمائیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209201536
تاریخ02-05-2021

