صدقہ فطر کی رقم سے کپڑے دینا
سوال
صدقہ فطر کی رقم سے غریب کو کپڑے وغیرہ بھی لے کر دے سکتے ہیں کیا؟
جواب
صدقہ فطر میں جتنی رقم ادا کرنا واجب ہو اس رقم سے کپڑے خرید کر مستحق کو دیے جا سکتے ہیں۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 364):
"وما لم ينص عليه كذرة وخبز يعتبر فيه القيمة".
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209201509
تاریخ02-05-2021

