قبرستان میں قرآنِ کریم کی تلاوت کرنا
سوال
كيا قبرستان میں قرآن كي تلاوت كر سكتے ہیں ؟
جواب
قبرستان میں ایصالِ ثواب کے لیے قرآنِ کریم کی تلاوت (زبانی یا دیکھ کر) کرسکتے ہیں ، البتہ اگر کسی علاقے میں مصحف لے جاکر کسی خاص وضع پر تلاوت کا التزام کیا جاتا ہو تو وہاں مصحف نہ لے جائیں، زبانی جتنا یاد ہو، وہی پڑھ کر ایصالِ ثواب کریں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209201502
تاریخ02-05-2021

