بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کنزالحیا یا کنز الدعا نام رکھنا

سوال

کنزالحیا یا کنزالدعا نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

عربی زبان میں "کنز"کا معنی خزانہ کا ہے اور"حیاء"بمعنی شرم کے ہے، کنزالحیاء کا معنی ہوا :شرم  و  حیاء کاخزانہ۔

کنزالدعاء کا معنی ہے :دعا کا خزانہ ۔

مذکورہ بالا دونوں  نام رکھ تو سکتے ہیں، لیکن ان ناموں کے  بجائے  صحابہ رضی  اللہ عنہم و صحابیات رضی  اللہ عنہن کے ناموں میں سے انتخاب کرکے یا عربی  کا اچھے معنی والا  کوئی  نام منتخب کرکے  رکھ  لیں، نیز  اس سلسلے  میں ہماری  ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کے سیکشن میں سے بھی کسی نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209201489
تاریخ02-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں