بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تین تولہ سونے کی زکوۃ

سوال

میرے پاس صرف 3تولہ سونا ہے، نقد رقم نہیں تو اس پر کتنی زکوٰۃ  ہو گی؟

جواب

اگر آپ کی ملکیت میں صرف تین تولہ سونا ہے، چاندی،  نقدی اور مالِ تجارت کوئی نہیں ہے تو ایسی صورت میں آپ کے اوپر زکوۃ لازم نہیں ہے اور اگر تین تولہ سونے کے ساتھ کچھ چاندی، کیش یا مالِ تجارت موجود ہو تو  سال پورا ہونے پر ان اشیاء کی  مجموعی مالیت کا ڈھائی فیصد زکوۃ  میں دینا لازم ہو گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209201476
تاریخ01-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں